• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خریداری کیے بغیر نکل جانے والے سیاحوں کیلئے ہسپانوی اسٹور کا منفرد اقدام

بشکریہ: اوڈیٹی سینٹرل۔
بشکریہ: اوڈیٹی سینٹرل۔

اسپین میں ایک گروسری اسٹور نے منفرد قدم اٹھاتے ہوئے سیاحوں کے اسٹور میں داخلے پر پانچ یورو (5.6 ڈالر) فیس لگادی ہے۔

ایسا اس لیے کیا گیا کہ سیاح اسٹور میں داخل ہوکر صرف چیزیں چیک کرکے چلے جاتے تھے جس کے باعث تنگ آکر یہ فیس لگائی گئی۔

125 سال پرانا کویئرز ماریا نامی یہ اسٹور اسپین کے شمالی مشرقی ساحل پر آباد ملک کے دوسرے بڑے شہر بارسلونہ میں واقع ہے۔ 

1898 سے کاروبار میں مصروف عمل یہ اسٹور بارسلونا شہر کے ایک دلکش مقام پر واقع ہے، اپنے مخصوص قدیم انداز اور روایتی ڈیزائن کے اندرونی ماحول کے باعث سیکڑوں سیاح روزانہ اس اسٹور پر آتے ہیں۔

لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ ان میں زیادہ تر سیاح اندر فروخت ہونے والی اشیا جن میں ہر قسم کی روایتی ہسپانوی سوسیجز، کولڈ کٹس، کیورڈ چیز، آئل، مشروبات وغیرہ کی خریداری نہیں کرتے بلکہ انہیں دیکھ کر نکل جاتے ہیں۔

بشکریہ: اوڈیٹی سینٹرل۔
بشکریہ: اوڈیٹی سینٹرل۔

اسٹور کے منیجرز میں سے ایک کے مطابق بہت سے سیاح تو اسٹور میں داخل ہوتے وقت ہیلو تک نہیں کہتے، بس ادھر چکر مار کر تصاویر بنواتے ہیں اور پھر کچھ خریدے بغیر نکل جاتے ہیں۔ تو اس کی وجہ سے لوگوں کے داخل ہونے پر یہ فیس لگائی گئی ہے تاکہ ان کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے اسٹاف اور ریگولر خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ 5 یورو داخلہ فیس کا نوٹس اسٹور کی کھڑکی پر اس ماہ چپساں کیا گیا اور یہ اعلان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اس اقدام کے کاروبار پر منفی اثرات پڑنا شروع ہوئے جس کے بعد اسٹور کو اس معاملے کی وضاحت کرنا پڑی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید