• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے نائجیرین شخص 7 دن تک روتا رہا

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

دنیا بھر میں لوگ ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروانے کے لیے ہر طرح کے انوکھے اور حیران کُن کام کرتے ہیں۔

اسی کوشش میں اکثر لوگ اپنی صحت اور جسم کو بھی نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا میں ایک شخص نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش میں خود کو 7 دن تک رونے پر مجبور کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیمبو ایبیرے نامی شخص نے آنسو بہانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران  مسلسل 7 دن تک رونے کی کوشش کی جس کے نتیجے اس کی بینائی 45 منٹ کے لیے متاثر ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق نائجیرین شخص کے سر میں درد ہوا، اس کا چہرہ اور آنکھیں بھی سوجھ گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نائجیرین شخص نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ نہیں کیا اس لیے اس کی یہ کوشش خاطر میں نہیں لائی جائے گی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید