پاکپتن میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمۂ آبپاشی کے مطابق ہیڈ سلیمانکی سے 72043 کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔
پاکپتن میں سیلابی پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر تیار فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔
دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد 74070 اور اخراج 58870 ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھائی کے مقام پر پانی کی آمد 44805 اور اخراج 33955 ہے جبکہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کی آمداور اخراج 34308 ہی ہے جبکہ جسڑ کے مقام سے 41 ہزار 760 کیوسک پانی گزر رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دریائے جہلم اور چناب میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔