• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کے دورے نے زندگی کی اہمیت کا احساس دلا دیا، سشمیتا سین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی حسینہ عالم سشمیتا سین نے موت کے منہ سے باہر آنے کے بعد زندگی کی قدر سیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے، اب وہ اپنی زندگی کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل میں اسٹینٹ ڈالا گیا۔ دل کی سرجری کے فوری بعد ہی انہوں نے کام شروع کردیا تھا۔

اداکارہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس ہارٹ اٹیک نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی اور اب وہ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتی ہیں اور زندگی میں اب زیادہ ذإہ دار اور اس کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں

انٹرٹینمنٹ سے مزید