آندھی طوفان سیلاب کچھ بھی نہ روک پایا، فلپائن کی دلہن سیلابی پانی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شادی کیلئے چرچ پہنچ گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنی سنوری دلہن کی سیلابی پانی میں چل کر چرچ جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایک دلہن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چرچ کے اندر فرش پر سیلابی پانی نظر آرہا ہے لیکن دلہن اسٹیج تک پیشقدمی جاری رکھے ہوئی ہے۔
دلہن کا لباس سیلابی پانی میں بھیگ رہا ہے لیکن وہ اس سے بےنیاز ہوکر اپنی شادی کی رسم کیلئے آگے بڑھ رہی ہے۔