آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 118 رنز کا ہدف باآسانی 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مارکس اسٹوئنس 61 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پانچویں نصف سنچری تھی۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 16 اور دوسری وکٹ 30 رنز پر گری، میٹ شارٹ 2 اور جیک فریزر میکگرک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کے خلاف آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 85 رنز پر گری جب آسٹریلوی کپتان جوش انگلس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی ٹیم 18 اعشاریہ 1 اوورز میں 117 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 61 اور تیسری وکٹ 64 رنز پر گری، حسیب اللّٰہ 24 رنز اور عثمان خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سلمان علی آغا تھے، وہ 9 گیندوں پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی پانچویں وکٹ بابر اعظم کی صورت میں 91 رنز پر گری، وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ اور ساتویں وکٹ 92 رنز پر گری، عرفان خان 10 رنز اور عباس آفریدی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی خلاف پاکستان کی آٹھویں اور نویں وکٹ 116 اور آخری وکٹ 117 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی 12، جہانداد خان 5 اور سفیان مقیم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرن ہارڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے، سلمان علی آغا ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں جبکہ حسیب اللّٰہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ، عثمان خان اور محمد عرفان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔