• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

دنیا بھر میں سیکڑوں لوگوں نے دکھایا ہے کہ کچھ خاص کام کرنے یا حاصل کرنے کے لیے عمر انسان کو کبھی بھی نہیں روک سکتی۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ پر سامنے آگئی ہے جس میں یہ بات پھر سے ثابت ہوگئی ہے کہ کسی بھی خاص کام کو کرنے یا کچھ بھی حاصل کرنے کے لیے انسان کا عمر کا بہانا بنانا غلط ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک 68 سالہ بھارتی خاتون نے خود کو فِٹ اور تندرست رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ہی بیٹے کے ساتھ جِم جانا شروع کردیا۔

خاتون کا یہ بیٹا اور اس کا جِم پارٹنر اپنی والدہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی چلاتا ہے جس نے لکھا کہ میری والدہ نے خود میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 68 سالہ خاتون اپنے بیٹے کی نگرانی میں مختلف قسم کی ورزش کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر سیکڑوں افراد نے خاتون کے حوصلے اور جذبے کی تعریف کی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید