ایک خود ساختہ ’ٹائم ٹریولر‘ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دنیا کے خاتمے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
’ڈارکنیس ٹائم ٹریول(@darknesstimetravel)‘ نامی ایک پُراسرار سوشل میڈیا صارف جوکہ سال 2858ء کا سفر کرکے آنے کا دعویٰ کرتا ہے، اس کے سوشل میڈیا پر 12 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔
یہ صارف سوشل میڈیا پر اکثر ہی مستقبل میں ہونے والے واقعات کے بارے میں عجیب و غریب دعویٰ کرتا ہے۔
اس نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ دوسری دنیا سے تعلق رکھنے والے کچھ دشمن زمین کو تباہ کرنے کے ارادے سے زمین کی جانب سفر کر رہے ہیں، اس لیے انسانوں کو اپنی نسل کو بچانے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ خبردار! میں حقیقت میں ٹائم ٹریولر ہوں اور میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ دنیا کیسے ختم ہوگی۔
کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دی وینگارڈ‘ نامی ایک مخلوق کے کچھ دشمنوں نے اس مخلوق کی دنیا کو تباہ کردیا ہے، بس اس مخلوق میں سے صرف ایک اب تک زندہ ہے جوکہ اب زمین پر آرہا ہے اور اس کا پیچھا کرتے کرتے وہ اس کے دشمن بھی ہماری زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
کیپشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس لیے وہ وینگارڈ ہمیں خبردار کرنے کے لیے سب سے پہلے زمین پر پہنچے گا اور یہاں سے 12 ہزار لوگوں کو اپنے ساتھ ایک دوسرے قابلِ رہائش سیارے پر لے جائے گا جسے ‘کیپلر-186f’ کہا جاتا ہے۔
کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ وینگارڈ نہیں چاہتا کہ جو کچھ اس کے ساتھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ بھی ہو، اس لیے ہمیں تیار رہنا ہے کیونکہ وینگارڈ ہماری نسلوں کو بچانے کے لیے آ رہا ہے۔
یہ ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ہیں اور اس ویڈیو پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔