نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت اپنے دارالحکومت میںآئندہ ماہ ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی سے قبل میگا سٹی کی صفائی مہم کے دوران سڑکوں پر گھومنے والے ہزاروں آوارہ کتوں کو پکڑے گا، بانجھ کرے گا یا چھپا دے گا۔ 2012 کی بھارت کی لائیو اسٹاک مردم شماری کے مطابق، دہلی کی سڑکوں پر 60ہزار سے زیادہ آوارہ کتے رہتے ہیں۔ نئی دہلی کی میونسپل حکومت نے درجنوں مقامات سے آوارہ کتوںکو پکڑنےکے لیے جال کااستعمال کرے گی۔