• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن: بھارت کی طرف سے ستلج میں پانی چھوڑنے سے سیلاب آنے کا خدشہ

پاکپتن(نمائندہ جنگ) دریائے ستلج میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے سرکاری ذرائع کے مطابق دریائے ستلج پربھارت میں بنائے گئے ڈیم بھرنے کے قریب ہیں جس کی وجہ سے بھارت کی طرف سے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے کا اندیشہ ہے،پانی چھوڑاگیا تو 15 دن تک پاکستان پہنچے گا، ذرائع کاکہنا ہے کہ ہر سال ستمبر میں بھارت کی طرف سے مون سون کے باعث دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑا جاتا رہاہے اب بھی اگر ڈیمز سے پانی چھوڑاگیا تو پندرہ دن تک پانی پاکستان میں داخل ہوسکے گا ۔
اہم خبریں سے مزید