• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم منظر عام سے کیوں غائب ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ اور اداکار شعیب ابراہیم کے  منظر عام سے غائب ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں شعیب ابراہیم اور دیپیکا ککڑ کے ہاں بیٹے ’روحان‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ خوبصورت جوڑی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے سے یہ دونوں میاں بیوی ہی سوشل میڈیا سے غائب تھے۔

لیکن اب شعیب ابراہیم نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی اہلیہ دیپیکا ککڑ، بیٹے روحان اور فیملی کے دیگر کچھ افراد کی صحت بدلتے موسم کی وجہ سے کافی ناساز رہی اور اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا سے دور رہے۔

اُنہوں نے وی لاگ میں ایک خوبصورت منظر کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس میں  اداکار کی والدہ ان کے بیٹے روحان کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

شعیب ابراہیم نے وی لاگ میں اپنے بیٹے روحان کے ساتھ  پہلی شاپنگ کی ایک جھلک بھی شیئر کی جس میں اُنہیں اپنے بیٹے روحان کے لیے خوبصورت اور دلکش کپڑے خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید