• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی

ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں آج ہی چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں آج ہی چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہورہا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کا نوٹیفیکیشن وزارت قانون نے جاری کردیا۔

وزارت قانون کے مطابق سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین سیکرٹ ایکٹ کے تحت کریں گے۔

وزارت قانون کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کےلیے وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا، یہی وجہ ہے کہ سماعت اٹک جیل میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں آج ہی چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقلی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا بنیادی حق دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے تاہم سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کے باعث ان کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

قومی خبریں سے مزید