دارالحکومت اسلام آباد میں بیٹی اور داماد کے قتل میں باپ نے بیٹے اور نواسے کو ملزم نامزد کر دیا۔
گزشتہ روز تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ مقتول لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ نے کہا ہے کہ میری مقتول بیٹی اور اس کا شوہر جس گھر میں رہتے تھے وہ میں نے خریدا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بڑی بیٹی اور ایک بیٹے کو جائیداد سے عاق کر رکھا ہے۔
مقتول لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ قوی یقین ہے کہ چھوٹی بیٹی اور اس کے شوہر کو میرے بیٹے اور نواسے نے قتل کیا ہے۔