• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ٹیم نے راولپنڈی میں واقع پراچہ ٹریڈر پر چھاپا مارا اور 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق  گرفتار ملزمان کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان کو راولپنڈی کے علاقے راجا بازار سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان پراچہ، بلال کلیم، توصیف احمد اور محمد نوید شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان سے 30 لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید