• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی جہازوں کے نقصان کی ادائی ایران کے منجمد اثاثوں سے کی جائے گی۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے۔

اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ نئی فوجی کارروائیوں میں ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے حملوں سے زیادہ بڑے حملے کیے جاسکتے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ ایران میں بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید