چنائی(اے ایف پی)چاند مشن کی کامیاب تکمیل اور سورج مشن کے کامیاب آغاز کے بعد بھارت اب سمندر کی تہہ تک جانے کے لیے تیار ہے۔ سمندریان کے نام سے یہ بھارت کا پہلا انسان بردار سمندری مشن ہوگا۔ اس مہم کا اعلان 2001 میں کیا گیا تھا۔بھارت تین سائینسدانوں کو سمندر کے نیچے 6000 میٹر کی گہرائی میں بھیجے گا۔ارتھ سائنس کی مرکزی وزارت اس مشن کو انجام دے گی۔ اس مقصد کے لیے آبدوزسب مر سیبل ’مٹسیہ 6000‘ استعمال کی جائے گی۔