• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک میں پھنسی خاتون کا وقت گزاری کیلئے منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر بھارتی شہر بنگلورو سے ایک تصویر وائرل ہے جس میں ٹریفک میں پھنسی خاتون کو وقت برباد ہونے سے بچانے کے لیے سبزیاں چھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ٹریفک میں پھنسنے کے دوران اپنا وقت کا صحیح استعمال کیسے کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر پریا نامی صارف نے ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’ٹریفک جام ہونے کے اوقات میں کچھ نتیجہ خیز کرتے ہوئے۔‘

اس پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون وقت کے ضائع ہونے سے بچنے کے لیے ٹریفک جام کے دوران سبزیاں چھیل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلورو ٹریفک جام ہونے کے لیے بدنام ترین شہر ہے جہاں مختصر فاصلے کو بھی طے کرنے میں بہت زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔

’گرین پیس انڈیا‘ نامی ایک بھارتی این جی او کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں کار استعمال کرنے والوں کے لیے اوسط سفر کا وقت عام طور پر کم از کم ایک گھنٹہ ہوتا ہے جبکہ ایک معیاری سفر کے دوران ایک گھنٹے میں 10 کلومیٹر طے کیا جاتا ہے۔ 

پریا نامی اس صارف کی ایکس پوسٹ پر نیٹیزنز ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید