مصنّفہ: شاہدہ مظفر
صفحات: 267، قیمت: 1000 روپے
ناشر: قلم فاؤنڈیشن، بینک اسٹاپ، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔
فون نمبر: 0515101 - 0300
مصنّفہ شعبۂ تدریس سے وابستہ ہیں اور اُنھیں کلاسز لیتے ہوئے اندازہ ہوا کہ بچّوں کا قرآنِ پاک سے ویسا تعلق نہیں رہا، جیسا کہ ایک مسلمان ہونے کے ناتے ہونا چاہیے۔ سو، اِسی فکر کے تحت اُنھوں نے یہ کتاب تصنیف کی ہے۔ قرآن مجید کی ہر سورت میں دی گئی تعلیم کو سوال، جواب کی صُورت پیش کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اچھی طرح سمجھ سکیں اور اُنھیں یاد کرنے میں بھی آسانی رہے۔
گو کہ یہ کتاب بنیادی طور پر طلبہ کی ذہنی سطح اور اُن کی ضروریات مدّ ِنظر رکھتے ہوئے تحریر کی گئی ہے، مگر اِس سے عام افراد بھی پوری طرح مستفید ہوسکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر، پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسّم، میجر(ر) ریاض حسین اور خالد عثمان قیصر جیسی علمی و قدآور شخصیات نے کتاب کے مواد، انداز اور اسلوب کی دِل کھول کر تعریف کی ہے۔