• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

'آپ کی بیگم کہاں ہیں؟' ترک صدر کا ٹیسلا سی ای او ایلون مسک سے دلچسپ مکالمہ

ترک صدر طیب اردوان سے گذشتہ روز ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ملاقات کی اور وہ اپنے صاحبزادے کو بھی ساتھ لائے۔

ملاقات میں دلچسپ لمحہ تب آیا جب ترک صدر نے مسک سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ کہاں ہیں؟

ایلون مسک نے جواب دیا کہ 'اوہ۔۔۔۔ وہ سان فرانسسکو میں ہے، ہم علیحدہ ہوچکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر میں بیٹے کا خیال رکھتا ہوں'۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کی اہلیہ کینیڈین گلوکارہ گرائمز ہیں، ان کے تین بچے ہیں۔