• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان آغا کا متنازعہ رن آؤٹ، ایم سی سی کا موقف سامنے آگیا

ایم سی سی کا کہنا ہے کہ سلمان آغا قانون کے تحت واضح طور پر رن آؤٹ تھے، اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلہ دیش اپیل واپس لے سکتی تھی۔

سلمان آغا کے متنازعہ رن آؤٹ پر ایم سی سی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ڈھاکہ ون ڈے میں سلمان کریز سے باہر تھے، گیند کھیل میں تھی۔

ایم سی سی نے کہا کہ بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، کھلاڑیوں کے ٹکرانے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہوتی۔

ایم سی سی نے مزید کہا کہ قوانین کے مطابق امپائرز کے پاس آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید