دبئی کے دونوں ایئرپورٹس پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ معطل ہوگئی۔
اماراتی سول ایوی ایشن کے مطابق دبئی ایئرپورٹ اور المکتوم ایئرپورٹ پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ معطل ہے۔
فلائٹ مانیٹرنگ ویب سائیٹ کے مطابق دبئی کی ایئرلائنز بھی موجودہ صورتحال میں ایک بار پھر آپریشن محدود کرنے لگی ہیں۔
دوسری جانب ابوظبی کے شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ابوظبی حکومت نے کہا کہ حکام اور ریسکیو ٹیمز نے آگ کو کنٹرول کرلیا ہے، نقصان کے جائزے تک فیلڈ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔