• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ، 3 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق، ورثا کا احتجاج

سندھ کے شہر نواب شاہ کی خاصخیلی کالونی میں 3 سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ورثا نے لاش سانگھڑ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب گھوٹکی کے مینگھواڑ محلہ میں کتے کے کاٹنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شہر اور مضافات میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، انتظامیہ نوٹس لے۔

قومی خبریں سے مزید