• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کی درخواست دائر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل ضیاء الرحمٰن نے سابق وزیرِ اعظم کو عدالت لانے کی درخواست دائر کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ رمنا میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر دلائل 12 اکتوبر کو طلب کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید