• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور درجۂ حرارت 34  سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے دن کے اوقات میں ہواؤں میں تبدیلی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں دن کے وقت شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید