• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، اساتذہ کا احتجاج و بائیکاٹ ختم، 10روز بعد تدریسی عمل بحال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

جامعہ کراچی کے اساتذہ کی جانب سے احتجاج ختم کر دیا گیا جس کے نتیجے میں 10 روز بعد تدریسی عمل بحال ہو گیا۔

مطالبات کی منظوری پر اساتذہ نے کل احتجاج اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انجمنِ اساتذہ کے مطابق جامعہ کراچی میں صبح اور شام میں کلاسز شیڈول کے مطابق ہوں گی۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں صبح اور شام دونوں پروگرامز میں تعلیمی سرگرمیاں گزشتہ جمعے سے معطل تھیں جبکہ اساتذہ کی جانب سے ایوننگ کلاسز کا بائیکاٹ 10 روز سے جاری تھا۔

اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ معاوضے کی ادائیگی کی جائے، ایم فل اور پی ایچ ڈی فیس معاف کی جائے۔

جس پر وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، ایم فل اور پی ایچ ڈی فیس انجمن اساتذہ کے مطالبے اور احتجاج کی وجہ سے ختم کی گئی ہے، فیس ختم کرنے سے جامعہ کراچی کے مالی خسارے میں مزید اضافہ ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید