ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات، فیول اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
یہ فنڈز عوامی فلاح کے لیے ایمرجنسی انتظامات کےلیے دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ پر ہیں۔ افواجِ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔