• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فضائی حدود کل 11مئی دوپہر 12:00 بجے تک بند رہیں گی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کی فضائی حدود کل 11 مئی دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستانی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا ہے۔

بھارت میں آدم پور، ادھم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کردیا گیا۔ بیاس اور نگر وٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹس، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔

بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہے؟

بنیان مرصوص کا مطلب آہنی دیوار ہے۔

’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)، سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔

آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بِھڑ جاؤ۔

قومی خبریں سے مزید