• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ جام کردیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان ایئرفورس نے بھارتی جارحیت کے نیتجے میں جوابی کرروائی کرتے ہوئے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کام نہیں کر پا رہا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے متعدد دنوں سے جاری بھارتی جارحیت کا آج صبح، فجر کے وقت بھرپور جواب دینا شروع کیا۔

پاکستان نے جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) کا نام دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی افواج نے بھارت کے خلاف 10 مئی کی صبح آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور کارروائی کرتے ہوئے بھارت میں آدم پور، ادھم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کردیا گیا۔ بیاس اور نگر وٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹس، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید