• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، رائیونڈ میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو بھی نہ چھوڑا، ایک شہری زخمی

لاہور،چوہنگ،مانگا منڈی(کرائم رپورٹر، نامہ نگاران)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا- تھانہ سٹی رائےونڈ میں تعینات پولیس اہلکار رفاقت سےموٹرسائیکل،22ہزارروپے اور 2 موبائل لوٹ لیے، رائیونڈ میں ڈاکوؤں نے کھاد ڈیلر ریاض کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔برکی میں ڈاکو ناصر و فیملی سے گن پوائنٹ پر 5لاکھ 30روپے، ہنجروال میں ضیا کے گھر سے2 لاکھ60 ہزار روپے اور دیگر گھریلو سامان ،ڈیفنس بی میں فہیم سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ 70ہز ار نقدی اور زیورات ،گڑ ھی شا ہو میں تنویر اور اس کی فیملی سے 1 لا کھ65 ہزار روپے اور فون ، مصطفی ٹاؤن میں محمود سے 2 لاکھ 40ہزار اور موبائل ، گجر پو رہ میں اسلحہ کے زور پر طارق سے1لاکھ 10ہزار روپے اور فون ،مانگا منڈی میں زاہد سے3 لاکھ 85ہزار روپے اور فون ،نشتر کالونی میں جمیل سے 2 لاکھ 45ہزار روپے اور فون ،لٹن روڈ میں فیصل سے1 لاکھ 40ہزار اور فون ،ستو کتلہ میں عارف سے 1 لاکھ 10ہزار روپے و موبائل ،پرانی انا ر کلی میں امتیاز سے 95ہزار روپے و موبائل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مصطفی ٹاؤن، باٹا پور،ڈیفنس، جنوبی چھاؤنی، نصیر آباد سے گاڑیاں اور برکی،ریس کورس، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید