• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ، دبئی میٹنگ میں پیشرفت نہ ہوسکی

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کےلیے دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں پیشرفت نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز اور ڈائریکٹر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ دبئی میں ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے اجلاس 26 ستمبر کو دبئی میں ہوا تھا جس پر کئی ملین روپے کے اخراجات ہوئے تھے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میٹنگ میں کتنی کمپنیاں شریک ہوئیں، ابھی نہیں بتایا جاسکتا۔

سی اے اے ترجمان کے مطابق ٹیم کی دبئی سے واپسی پر تفصیلات بتائی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید