• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرسی ٹوٹ گئی، عرفان صدیقی گرپڑے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں کرسی کا پایہ ٹوٹ گیا، جس کے باعث سینیٹر عرفان صدیقی کرسی سے گر پڑے۔ اجلاس کے شرکا نے عرفان صدیقی کو زمین سے اٹھایا۔

اپنی خیریت بتاتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں، کرسی ٹوٹ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کمیٹی روم قومی اسمبلی سے ادھار لیتے ہیں اور یہاں فرنیچر کا یہ حال ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرنیچر کی صورتحال کو اسپیکر کے نوٹس میں لایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید