پاکستان نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں پاکستانی حملہ ہوا ہے تو انڈیا اُس کا ڈیجیٹل سگنیچر سامنے لائے، بھارت چاہتا ہے کہ ہم اس پر حملہ کریں تو ہم اُس کی خواہش پوری کریں گے۔
افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے وقار اور سالمیت کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔
انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ بحریہ اور پاک فضائیہ کے افسران بھی موجود تھے،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام بھارتی الزامات مسترد کردیے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایاکہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملے کی کوشش کی، بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان ميں متعدد جگہوں پر حملے کیے، جن میں معصوم شہری اور بچے شہید ہوئے، بھارت نے دو سال کے بچے کو شہید کیا، اس پر بھارتی میڈیا نے بھی جشن منایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت آزاد کشمیر میں بھی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ایل او سی پر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ ہم ایل او سی پر بھارت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہ پہلگام کا واقعہ 2 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، ایف آئی آر 10منٹ بعد 2 بج کر 30 منٹ پر درج ہوئی، 10 منٹ کے اندر انہوں نے پتا کر لیا کس نے یہ حملہ کیا۔ 10 منٹ کے اندر کیسے انہوں نے پتا چلا لیا پاکستان نے پہلگام واقعہ کروایا، بھارتی میڈیا نے کہنا شروع کر دیا کہ پاکستان نے یہ حملہ کروایا، کشمیر اور بھارت کے لوگ کیا کہہ رہے ہیں یہ بات دیکھنے والی ہے، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنے والی بات ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کشمیریوں کی گفتگو چلا دی، کشمیریوں نے اپنی گفتگو میں بھارت کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے، کشمیری اور بھارتی شہریوں نے پہلگام واقعے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر لگادیا، بھارت بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے الزام لگا رہا ہے، کیا کوئی ثبوت ہے کہ یہ حملہ کیسے ہوا، بھارت کے عوام صرف وہی کچھ جان پار ہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے، پہلگام میں جہاں واقعہ ہوا وہاں سے تھانے کا راستہ 30 منٹ کا ہے، بھارت کی ایک تاریخ ہے وہ سیاسی مقاصد کیلئے دہشتگردی کا نام لیتا ہے، بھارت اس سیاسی مقصد کےلیے بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری جو غلطی سے سرحد پار کرتے ہیں بھارت ان کو پکڑتا ہے، بھارت اپنی قید میں موجود ان کشمیریوں اور پاکستانیوں کو استعمال کرتا ہے، یہ حقائق ہیں، بھارت روزانہ ایسے واقعات میں بے گناہ شہریوں کو مارتا ہے، بھارت الزام لگاتا ہے، ثبوت بھی نہیں دیتا اور حملہ کردیتا ہے، بھارت مسجد اور عبادت گاہوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارتی کھلے عام تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو اسپانسر کر رہے ہیں، بھارت کے اندر دہشتگرد کیمپس ہیں، بھارت کا مقصد ہماری توجہ انسداد دہشتگردی آپریشنز سے ہٹانا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کو کون بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے وہ بھارتی میڈیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا میں بھی دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کو سپورٹ کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز قابض بھارتی فوج کا معمول ہے، بھارت ٹیرر فنانسنگ کر رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ بھارتی حکومت سے پوچھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے سے پہلے جہلم سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا گیا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروانے میں ملوث رہا ہے، بھارت کشمیر کے معاملے کو اندرونی مسئلہ بتا رہا ہے،
بھارت نے پاکستان کے تمام آزاد میڈیا کو اپنے ہاں بند کر دیا، ہم یہ اجازت نہیں دیں گے آپ کچھ عرصے بعد ایک کہانی گھڑیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان میں متعدد جگہوں پر حملے کر دیے، بھارت کےحملوں میں معصوم شہری، بچے شہید ہوئے، بھارت نے 2 سال کے بچے کو شہید کیا اور تم اس پر جشن منا رہے ہو، بھارتی میڈیا بھی جشن منا رہا ہے ان بچوں کی شہادت پر۔
بھارت نے ایل او سی پر کشمیر میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، بھارت آزاد کشمیر میں صرف شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہم ایل او سی پر بھارت کی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔