نائب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی جاپانی ہم منصب ایوایا تاکیشی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے جاپانی وزیرِ خارجہ کو بھارت کی بلا اشتعال جارحیت اور شہریوں کی اموات سے متعلق بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قانون اور یواین چارٹر کی خلاف ورزیوں پر صبر کا مظاہرہ کیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اس موقع پر جاپانی وزیرِ خارجہ نے صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ایوایا تاکیشی نے فریقین پر زور دیا کہ خطے میں امن کے لیے تحمل اور سفارت کاری کا راستہ اپنائیں۔