• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طیاروں نے رافیل کو راکھ کا ڈھیر بنادیا، طارق فضل چوہدری

رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے رافیل طیاروں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کو پاک بھارت کشیدگی میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ ہے۔

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستان اپنی شرائط پر بھارت کو جواب دے گا۔

اس سے قبل ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اس کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، اسرائیل کا بھارت کے ساتھ کھڑا ہونا فطری ہے، اسرائیل اور بھارت مسلمان دشمنی میں اکٹھے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کا مؤثر انداز میں جواب دیا جا رہا ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، ہم 200 فیصد تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید