بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سرکاری اسکول کے کلاس روم میں ایک ٹیچر سوتے ہوئے پکڑے گئے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاس میں ٹیچر خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور بچے باہر کھیلنے میں مصروف ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سنجے سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ ٹیچر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔