• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار کی ٹکر سے خاتون ہلاک، بھارتی اداکار گرفتار

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ناگا بھوشانہ نے ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور میں ایک فٹ پاٹھ پر کھڑے جوڑے کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی۔

ہفتے کی رات پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون موقع پر ہلاک ہوئی جبکہ اسکا 58 سالہ شوہر شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اسکی سرجری جاری ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعہ کے بعد ناگا بھوشانہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں ان پر تیز رفتاری اور لاپرواہی پر مبنی ڈرائیونگ کے الزامات ہیں۔

یاد رہے کہ آئندہ ماہ نومبر میں ریلیز ہونے والی کناڈا فلم تگارو پلایا میں کام کرنے والے 37 سالہ ناگا بھوشانہ کی جانب سے اس معاملے پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔   

انٹرٹینمنٹ سے مزید