• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باربی پہلی اینیمیٹڈ فلم کیساتھ سنیما میں واپسی کیلئے تیار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ہالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ فلم ’باربی‘ 2 دہائیوں میں پہلی بار اینیمیٹڈ فلم کے ساتھ سنیما گھروں میں واپسی کے لیے تیار ہے۔

آسٹریلوی اداکارہ و فلم پروڈیوسر مارگٹ روبی کی 2 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ’باربی‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب پروڈکشن کمپنی میٹل نے ایک بار پھر باربی کا جادو جگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بار حقیقی اداکاروں کے بجائے فلم کو شائقین کی دلچسپی کے لیے پہلی بار اینیمیٹڈ انداز میں پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو اینیمیٹڈ انداز میں پیش کرنے کے لیے میٹل اسٹوڈیوز اور الیومینیشن اسٹوڈیوز نے شراکت داری کی ہے۔

میٹل اسٹوڈیوز کی مشہورِ زمانہ گڑیا اس سے قبل 52 اینیمیٹڈ فلموں میں نمودار ہو چکی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید