• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں مقامی خواتین کا کرکٹ میچ روک دیا گیا؟


سوات کے علاقے چار باغ میں مقامی خواتین کا کرکٹ میچ روک دیا گیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میچ کے خلاف نہیں، میچ ضلعی انتظامیہ نے روکا ہے۔ اس حوالے سے عمائدین کا کہنا ہے کہ خواتین کا یوں کھلے میدان میں کھیلنا علاقائی روایات کے خلاف ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر چار باغ کا کہنا ہے کہ آرگنائزر نے بغیر بتائے خواتین کے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا، علاقہ مشران اور عمائدین نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے ری شیڈول کا مطالبہ کیا، ا یک دو ہفتے میں خواتین کا کرکٹ میچ دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔

 مقامی مفتی رفیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میچ روکنے کے پیچھے نقض امن کا خطرہ تھا جو پریشانی کا باعث بن سکتا تھا، خواتین بھی معاشرے کا حصہ ہیں، انہیں مکمل حقوق دینے کے حق میں ہیں۔

خیال رہے کہ کانجو اور گل کدہ کی خواتین ٹیموں کا کرکٹ میچ گزشتہ روز مقامی افراد کی مداخلت پر روک دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید