• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

104 سالہ خاتون کا اسکائی ڈائیونگ میں عالمی ریکارڈ


امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ خاتون نے جہاز سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ میں عمر رسیدہ خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 104 سالہ خاتون کا نام ڈوروتھی ہوفنر ہے جو امریکی شہر شکاگو کی رہائشی ہیں اور انہوں نے اسکائی ڈائیونگ بھی شکاگو میں ہی کی ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز گزشتہ سال سوڈان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 103 سال کی عمر میں بنایا تھا۔