• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، جنونی شخص نے 11 ماہ کے بچے کو پٹخ کر مار ڈالا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کے علاقے میں مبینہ جنونی شخص نے 11 ماہ کے بچے کو پٹخ کر مار ڈالا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  تھانہ سنبل کے علاقے کے رہائشی کمسن بچے کے والد نے جنونی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق  شہباز اپنے 11 ماہ کے بچے کے ہمراہ دودھ لینے دکان جا رہا تھا، راستے میں جنونی شخص پتھر اٹھائے کھڑا تھا، جنونی شخص نے شہباز کو پتھر مارنے کی کوشش کی جس پر شہباز نے اسے دھکا دیا۔

بچے کے والد شہباز نے پولیس کو بتایا کہ جنونی شخص نے میرا بچہ چھین کر 3 دفعہ زمین پر پٹخا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا، بچے کو پمز لے کر گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

جنونی شخص کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچے کو جان بوجھ کر زمین پر 3 دفعہ پٹخ کر مارا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ شہباز اپنے 11 ماہ کے بچے کی تدفین کے لیے آبائی علاقے پنڈی بھٹیاں روانہ ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید