• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

'فقرے 3' 100 کروڑ کے بزنس کے قریب پہنچ گئی

فلم میں پلکٹ سمراٹ، پنکج تریپاٹھی، ریچا چڈھا، ورون شرما نے دلچسپ کردار ادا کیے ہیں۔
فلم میں پلکٹ سمراٹ، پنکج تریپاٹھی، ریچا چڈھا، ورون شرما نے دلچسپ کردار ادا کیے ہیں۔

بالی ووڈ کی طنز و مزاح سے بھرپور فلم 'فقرے 3' نے ریلیز کے اٹھارہویں روز 100 کروڑ روپے کے بزنس کے قریب پہنچ گئی۔

فلم 28 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی، اسی کے ساتھ کورونا وبا پر بنائی گئی فلم 'دی ویکسین وار' بھی ریلیز ہوئی تھی۔

'فقرے 3' باکس آفس پر کم رفتار سے مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے، ریلیز کا تیسرا ہفتہ مکمل ہونے پر فلم 100 کروڑ کا ہدف مکمل کرنے والی ہے۔

15 اکتوبر کو فلم کی آمدنی 90 کروڑ 83 لاکھ روپے تھی۔

فلم میں پلکٹ سمراٹ، پنکج تریپاٹھی، ریچا چڈھا، ورون شرما نے دلچسپ کردار ادا کیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید