پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پچھلے کچھ دنوں سے ایک بار پھر فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
اب حال ہی میں ڈاکٹر زینب فیروز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیروز خان کے ساتھ اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اُنہیں شوہر فیروز خان کو باکسنگ کے مقابلے میں ہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس ویڈیو میں موجود سب ٹائٹلز سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا یعنی یہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ فیروز کی اہلیہ زینب ہی میچ جیتیں گی۔
ڈاکٹر زینب فیروز نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی یادیں اکٹھی کر رہی ہوں اور ہر لمحے سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں۔
یاد رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے کی تھی، اداکار کے ہاں پہلی شادی کے بعد دو بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
فیروز خان اور علیزا سلطان کے درمیان 2022ء میں طلاق ہو گئی تھی۔
اداکار نے پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بعد رواں سال جون میں ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی ہے۔