کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں لڑکی کا قتل کس نے کیا؟ لاش کس نے سوٹ کیس میں چھپائی؟ پولیس اب تک قاتل تک نہ پہنچ سکی۔
لیاقت آباد سی ایریا سے 19 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں اریشا کے قتل میں والد اور سوتیلی والدہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔
مقتولہ اریشا کے دو موبائل فونز تھے، جس میں سے ایک موبائل فون والد شہزاد کے پاس تھا۔
پولیس نے والد سے فون منگوایا تھا، والدنے فون تھانے میں جمع کروایا اور چلا گیا، جس بعد بیان لینے کے لیے اسے متعدد بار طلب کیا گیا تاہم وہ واپس نہیں آیا۔
پولیس کی جانب سے مقتولہ کے والد کے گھر پر تین بار چھاپہ مارا گیا لیکن شہزاد اور اس کی اہلیہ گھر بند کرکے چلے گئے اور اپنا فون بھی بند کردیا ہے۔