دوستی ایک اَن مول رشتہ ہے، جس کی اصل قدر وقیمت وہی لوگ جان سکتے ہیں، جو زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اپنے کسی بہت ہی قریبی دوست کو کھو دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ انسان کی پہچان اس کے دوستوں سے ہوتی ہے، کیوں کہ یہی وہ لوگ ہوتے ہیں، جو خوشیوں ،تکلیفوں اور دُکھ سُکھ میں ساتھ دیتے ہیں اور ان ہی کی صحبت کسی کو بگاڑنے یا بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مگر صد افسوس ، آج کی اس مطلبی دنیا میں اب دوستی بھی مطلب کے تحت ہی کی جاتی ہے۔ اب اس بہت پیارے اور خالص رشتے کا معیارخلوص و اپنائیت نہیں، گاڑی، بنگلہ، مال و دولت اور رتبہ ٹھہرا ہے۔ تب ہی تو وقت پڑنے پر کوئی سچّا دوست میسّر نہیں ہوتا۔
(مبشرہ خالد، گلشنِ اقبال، کراچی)