• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے ہو گی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آبادکاری کے سلسلے میں پاکستان سے افغانیوں کی برطانیہ روانگی 26 اکتوبر سے عمل میں آئے گی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق افغان پناہ گزینوں کا انخلاء 12 چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ہو گا، 2000 پناہ گزینوں کو 12 چارٹرڈ پروازوں سے برطانیہ روانہ کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا، ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہوا کرے گی۔

جمعرات 26 اکتوبر کو پہلی پرواز 200 افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہو گی۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں کے لیے برطانوی حکام اور سی اے اے کے درمیان باہمی مشاورت سے لینڈنگ و ٹیک آف کے امور طے ہوئے ہیں، پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے بارے میں برٹش ہائی کمیشن اور سی اے اے حکام کی گزشتہ روز اسلام آباد میں میٹنگ ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید