• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی سی راولپنڈی، علی امین گنڈاپور کی 11 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسدادد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)  نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

اے ٹی سی راولپنڈی میں جج ملک اعجاز آصف کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

علی امین گنڈاپور کی تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو کل حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید