• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلشنِ حدید ماں نے دو بچیوں سمیت زہر کھالیا، بچی دم توڑ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید کے قادر نگر میں ماں نے 2 بچیوں سمیت زہر کھالیا جس کے نتیجے میں ایک بچی زیرِ علاج دم توڑ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق زہر کھانے کے نتیجے میں خاتون اور بچیوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تین سال کی بچی دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ ماں اور 6 سال کی بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون بچوں سمیت اکیلی رہتی تھی، واقعے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید