• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنالیا


اسلام آباد میں پھلگراں کے گاؤں اٹھال میں منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنالیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے گئے تھے، یرغمال اہلکار کی بازیابی کےلیے پہنچنے والی پولیس نفری پر اہل علاقہ نے پتھراؤ اور فائرنگ کی۔

پولیس کو علاقے میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہوا تو اسلام آباد کے مختلف تھانوں سے بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا۔

قومی خبریں سے مزید