فلموں میں دیکھے جانے والے ایک یا دو نہیں بلکہ ایک ہزار اسپائیڈرمین سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں یہ اسپائیڈرمین ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں اوبیلسکو اسکوائر پر جمع ہوئے۔
ہوا دراصل کچھ یوں کہ ان افراد نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اسپائیڈرمین کا کاسٹیوم پہنا اور ایک جگہ پر جمع ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوبیلسکو اسکوائر پر ایک ساتھ جمع ہونے والے ان اسپائیڈرمین کی تعداد 1000 تھی۔
ایک ساتھ سب سے زیادہ اسپائیڈرمین جمع ہونے کا ریکارڈ ملائیشیا کے پاس تھا جو وہاں کے لوگوں نے رواں برس جون میں ہی بنایا تھا۔ اس ایونٹ میں ایک ساتھ جمع ہونے والے اسپائیڈرمین کی تعداد 685 تھی۔
ارجنٹینا میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر اس ایونٹ کا اعلان کیا اور لوگوں کو اسپائیڈرمین کاسٹیوم میں اوبیلسکو ڈی بیونس آئرس پر جمع ہونے کی کال دی۔