• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ خوبصورت سیاحتی مقام جہاں تازہ ہوا فروخت ہونے لگی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دنیا کے کسی بھی خوبصورت سیاحتی مقام سے واپسی پر سیاح اپنے موبائل اور کیمروں میں وہاں گزرے یادگار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کر کے جبکہ اپنے سوٹ کیس خوبصورت اور قیمتی اشیاء سے بھر کر لاتے ہیں۔

مگر اب ایک اطالوی کمپنی اٹلی کمیونیکا کا کہنا ہے کہ اٹلی کے خوبصورت قدرتی سیاحتی مقام ’لومبارڈی‘ آنے والے سیاح واپسی پر یہاں کی تازہ ہوا بھی اپنے ساتھ لے کر جا سکتے ہیں۔

جی ہاں! واقعی اطالوی کمپنی اٹلی کمیونیکا وہاں کی خوبصورت جھیل ’کومو‘ کی ہوا کو کین میں پیک کر کے11 ڈالرز میں فروخت کر رہی ہے۔

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

ہر ایک کین میں اٹلی کی خوبصورت جھیل ’کومو‘ سے جمع کی ہوئی 400 ملی لیٹر ہوا پیک کی جاتی ہے جو کہ 100 فیصد تازہ ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ’لومبارڈی‘ اٹلی کا واحد سیاحتی مقام نہیں جہاں کی ہوا کین میں پیک کر کے فروخت کی جا رہی ہے بلکہ وہاں کے دیگر مقامات جیسے نیپلز میں بھی کافی عرصے سے ہوا کو کین میں پیک کر کے فروخت کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید